ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستانی آبی علاقے میں داخل ہونے پر میانمار کے 11افراد گرفتار

ہندوستانی آبی علاقے میں داخل ہونے پر میانمار کے 11افراد گرفتار

Tue, 19 Jul 2016 18:37:51    S.O. News Service

پورٹ بلیئر،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈمان نکوبار جزائر کے کوسٹ گارڈ نے ہندوستانی آبی علاقے میں غیر قانونی طور پر فیری لے آنے پر میانمار کے 11شہریوں کو پکڑا۔حکام نے آج کہا کہ 17اور 18جولائی کی درمیانی رات کو باقاعدہ گشت کے دوران کوسٹ گارڈ کے جہاز ’’راج کمل‘‘اور’’بھیکاجی کاما‘‘کو نارکوڈم جزیرے کے پاس لکڑی کی ایک کشتی ملی جس نے مواصلات کی کوششوں کو نظر انداز کرکے بھاگنے کی کوشش کی۔حکام نے کہا کہ فیری پر کسی ملک کا پرچم نہیں تھا اور اس پر کوئی رجسٹریشن نمبر درج نہیں تھا۔فیری پر سوار ارکان کو سمندر میں کچھ سامان پھینکتے ہوئے دیکھا گیا جس سے زیادہ شک پیدا ہوا۔اس کے بعد کوسٹ گارڈ کے جہاز نے ہوا میں انتباہی گولیاں بھی چلائیں جس کے بعد دو گھنٹے پیچھا کرنے کے بعد اسے روکا گیا۔حکام نے کہا کہ فیری کے 11اراکین کو پکڑا گیا۔پتہ چلا کہ تمام میانمار کے شہری ہیں اور کسی کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا۔


Share: